مسجدنبوی کے موذن کا کفر پر خاتمہ
مسجدنبوی کے موذن کا کفر پر خاتمہ!💕
شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالشکور دیامری صاحب نے اپنے وعظ کے دوران حضرت مولانا عبدالحق حقانی رحمہ اللہ کے حوالے سے بیان فرمایا کہ مسجدِ نبوی میں برسوں سے اذان دینے والا ایک شخص اچانک بیمار ہو گیا
علماءکرام کی ایک جماعت عیادت کیلئے پہنچی تو موذن زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا،
اسی اثناء میں انہوں نے قرآن مجید لانے کا کہا
چنانچہ حکم کی تعمیل کی گئی اور قرآن مجید موذن کے حوالے کیا گیا
موذن نے قرآن ہاتھ میں لیکر علماء کو مخاطب کرکے کہا
تم سب گواہ رہو میرا اس قرآن پر ایمان نہیں ہے (نعوذباللہ)
یوں سالوں تک دین کی خدمت کرنے والے کا کفر پر خاتمہ ہو گیا
حکومتِ وقت نے اسکے بھائی کو اسکی جگہ موذن رکھ لیا
عرصہ دراز کے بعد وہ بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہو گیا اور اس بار بھی سارے علماء جمع ہو کر عیادت کیلئے حاضر ہوئے
موذن نے قرآن لانے کی درخواست کی،
اول تو حاضرین سابقہ تجربے کی بنیاد پہ توقف کرنے لگے تاہم شدید اصرار پر بالآخر قرآن اسکے حوالے کر دیا گیا
اس نے حاضرین کو گواہ بنا کر کہا
میرا اس قرآن پر کامل اعتماد ہے، میں اس کے حرف حرف پر یقین رکھتا ہوں
یہ کہنا تھا کہ روح پرواز کر گئی
علماءحرمین شش و پنج میں مبتلاء ہو گئے کہ یہ کیا ماجرا ہے
وہ حیران تھے کہ آخر وہ کونسا گناہ ہے جو سابقہ موذن کے ایمان کو سلب کرکے اسکو جہنم میں پہنچا گیا
تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ وہ شخص بدنظری میں مبتلاء تھا جس پر اسکا ایمان سلب ہو گیا
اللہ تعالی ہمیں جملہ روحانی جسمانی امراض سے محفوظ فرمائے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے آمین

مسجدنبوی کے موذن کا کفر پر خاتمہ |
کوئی تبصرے نہیں