Header Ads

Header ADS

قدم بوسی

#Silent-msg
میرا کسی بات پر اپنے والد سے ایسا اختلاف ہوا کہ ہماری آوازیں اونچی ہوگیں .. میرے ہاتھ میں کچھ کاغذات تھے جو میں نے غصّے میں انکے سامنے میز پر پٹخے اور دھڑام سے دروازہ بند کرتے ہوۓ باہر نکل گئی..
بستر پر گر کر ہونے والی اس بحث پر ایسا دماغ الجھا کہ نیند ہی اڑ گئی صبح اٹھ کر یونیورسٹی گئی  تو بھی دماغ کل والے واقعے میں اٹکا رہا ، ندامت اور خجالت کے مارے دوپہر تک صبر جواب دے گیا .. میں نے موبائل نکالا اور بابا کو یوں پیغام بھیجا ..
" میں نے کہاوت سن رکھی ہے کہ پاؤں کا تلوا پاؤں کے اوپر کے تلوے سے زیادہ نرم ہوتا ہے ، گهر آرہی ہوں ' قدم بوسی کرنے کی اجازت دیجئے گا تاکہ کہاوت کی تصدیق ہوسکے "
میں جب گهر پہنچی  بابا صحن میں کھڑے میرا ہی انتظار کر رہے رہے نم آلود آنکھوں سے گلے لگایا اور کہا :-
.
.
قدم بوسی کی تو میں اجازت نہیں دیتا تاہم کہاوت سچی ہے کیونکہ جب تم چھوٹی سی تھے تو میں خود تیرے قدم چوما کرتا تھا تو مجھے پاؤں کے تلوے اوپر والے حصّے سے زیادہ نرم لگتے تھے .. یہ سن کر رونے کی باری اب میری تھی ..
قدم بوسی

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.